120

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے خریداروں کو وقتی ریلیف ملا ہے۔

All Pakistan Sarafa Gems and Jewellers Association کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 746 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہو گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی سونے کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔