107

سندھ میں ڈینگی سے پہلی ہلاکت رپورٹ، محکمہ صحت الرٹ

کراچی: سندھ میں رواں سال ڈینگی وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آ گئی ہے، محکمہ صحت کے مطابق 20 سالہ لڑکی دورانِ علاج جان کی بازی ہار گئی۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ لڑکی کا تعلق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی سے تھا، جسے 11 مارچ کو اسپتال میں داخل کیا گیا، تاہم وہ 16 مارچ کو دم توڑ گئی۔

صوبے میں ڈینگی کی صورتحال:
رواں سال مجموعی کیسز: 198
کراچی ڈویژن: 163 کیسز
حیدرآباد ڈویژن: 24 کیسز
میرپور خاص ڈویژن: 8 کیسز
سکھر ڈویژن: 3 کیسز

ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کھڑے پانی سے بچیں اور مچھر سے بچاؤ کے اقدامات یقینی بنائیں۔

حکام کے مطابق بروقت علاج اور احتیاطی تدابیر ڈینگی سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔