101

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ 5 لاکھ سے تجاوز

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ 3 ہزار 460 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سونا 157 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 814 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔