گوگل کروم ویب براؤزر میں ایک اہم اپ ڈیٹ متعارف کرانے والا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کروم 148 اپریل کے وسط میں ریلیز ہو سکتا ہے، جس سے روزمرہ کی براؤزنگ کا عمل تیز ہو جائے گا۔
اس نئے ورژن میں گوگل کی جانب سے ویڈیو اور آڈیو کے لیے Lazy Loading فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ یہ فیچر غیر اہم اور آف اسکرین ریسورسز کی لوڈنگ کو سست کر کے پیج لوڈنگ کی پرفارمنس بہتر بناتا ہے اور بینڈوڈتھ کی بچت کرتا ہے۔
عام طور پر تصاویر اور ویڈیوز ویب پیج کے ساتھ فوراً لوڈ ہوتی ہیں، لیکن لیزی لوڈنگ سے صرف وہی مواد لوڈ ہوگا جو اس وقت نظر آئے، اسکرول کرنے پر باقی لوڈ ہوگا۔
یہ فیچر کروم کے ڈیسک ٹاپ، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوگا اور تصاویر کے ساتھ اب ویڈیو اور آڈیو پر بھی کام کرے گا، جس سے براؤزنگ زیادہ تیز اور ہموار ہو جائے گی۔








