130

جھانوی کپور نے کم عمری کی جعلی تصاویر پر شدید صدمے کا انکشاف کیا

بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ کم عمری میں انہوں نے اپنی جعلی تصاویر ایک فحش ویب سائٹ پر دیکھیں، جس نے انہیں شدید ذہنی صدمے سے دوچار کیا۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جھانوی کپور نے بتایا کہ یہ واقعہ اسکول کے دنوں میں پیش آیا جب انہوں نے آئی ٹی کلاس کے دوران اپنی تصاویر ایسی ویب سائٹس پر دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مواد مکمل طور پر ڈیپ فیک جیسا تھا اور حقیقت سے بالکل مختلف تھا، جس نے انہیں کم عمری میں شہرت کے منفی پہلوؤں کا احساس دلایا۔

اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ کیا عوامی شخصیت ہونے کی قیمت یہی ہے کہ ایسے غیر اخلاقی مواد کو برداشت کیا جائے؟

جھانوی کپور نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والے AI-generated fake content پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز حقیقت کے طور پر پیش کی جاتی ہیں، حتیٰ کہ بعض اوقات مستند نیوز پلیٹ فارمز بھی انہیں شیئر کر دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس صورتحال کے باعث پیشہ ورانہ مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں کیونکہ ہدایت کار مستقبل میں ایسے جعلی مواد کو بنیاد بنا کر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔