107

نکوٹین ویپس تمباکو نوشی چھوڑنے میں مؤثر ثابت

عالمی جائزہ رپورٹ کے مطابق نکوٹین والے الیکٹرانک سگریٹس (ویپس) تمباکو نوشی چھوڑنے کے لیے سب سے مؤثر طریقہ ثابت ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں 2014ء سے 2023ء تک کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ نکوٹین ویپس روایتی طریقوں جیسے پیچز، چیونگم، لوزینجز اور رویہ جاتی مدد کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بغیر نکوٹین والے ای سگریٹس کم مؤثر ثابت ہوئے ہیں، اور نکوٹین پراڈکٹ کو دوسری سے بدلنا صحت کے مسائل کا مکمل حل نہیں ہے۔

امریکی ادارہ برائے امراض کنٹرول (CDC) کے مطابق اگرچہ ویپس میں روایتی سگریٹ کے مقابلے میں کم نقصان دہ کیمیکلز موجود ہیں، لیکن یہ خطرات سے مکمل پاک نہیں ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روایتی سگریٹ نوشی کینسر، میٹابولک بیماریوں، ذہنی تنزلی اور دیگر سنگین امراض کی بڑی وجہ ہے، جبکہ ویپس کے طویل مدتی اثرات پر تحقیق جاری ہے اور اس کی مکمل حفاظت کے بارے میں حتمی رائے ابھی سامنے نہیں آئی۔