136

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پنڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں آج پی ایس ایل الیون کا ایک اور کانٹے دار مقابلہ جاری ہے، جہاں کراچی کنگز اور نئی ٹیم پنڈیز آمنے سامنے ہیں۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پنڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ میچ کے دوران لاہور میں دن بھر دھوپ رہی، اور شام پانچ بجے کے قریب بادل چھائے، تاہم میچ کے دوران بارش ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا امکان آج رات یا کل صبح ہے۔

پی ایس ایل الیون کے پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز دو میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔ راولپنڈی کی ٹیم نے ایک میچ کھیلا اور ہار گئی، جو ساتویں پوزیشن پر ہے۔ نئی ٹیم حیدرآباد کنگز تین میچ کھیل کر تینوں ہار چکی ہے۔

شائقین کرکٹ کی نظریں اس دلچسپ مقابلے پر مرکوز ہیں، جہاں دونوں ٹیمیں اپنی فتح کے لیے پرعزم ہیں۔