2014 سے 2023 تک کی عالمی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ چھوڑنے کا سب سے مؤثر طریقہ نکوٹین والے الیکٹرانک سگریٹس (ویپس) کا استعمال ہے۔
جائزے کے مطابق نکوٹین والے ویپس سگریٹ ترک کرنے میں نکوٹین پیچز، چیونگ گم، لوزینجز اور رویہ جاتی مدد کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ہیں، جبکہ یہ نکوٹین فری ای سگریٹس سے بھی بہتر نتائج دیتے ہیں۔
لیکن CDC (Centers for Disease Control and Prevention) کے مطابق، ایک نکوٹین پر مبنی چیز چھوڑ کر دوسری نکوٹین والی چیز اپنانا ہمیشہ بہتری نہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق اگرچہ ای سگریٹس میں عام سگریٹس کے دھوئیں کے تقریباً 7000 مہلک کیمیکلز نہیں ہوتے، اور یہ روایتی سگریٹس کے مقابلے میں نسبتا کم نقصان دہ ہیں، پھر بھی ویپس کو مکمل محفوظ نہیں سمجھا جاتا۔ سائنسدان طویل مدت میں الیکٹرانک سگریٹس کے اثرات پر تحقیق جاری رکھے ہوئے ہیں۔









