72

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 13 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ISPR (Inter-Services Public Relations) کے مطابق فورسز نے باڑہ اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں باڑہ میں 10 اور بنوں میں 3 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

وزیراعظم Shehbaz Sharif نے فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا اور سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں۔