واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی نئی رجیم کے صدر نے ابھی امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بیان ٹروتھ سوشل پر جاری کیا۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کی نئی قیادت پہلے والوں کے مقابلے میں کم شدت پسند اور زیادہ ذہین ہے، اور امریکا جنگ بندی کی درخواست پر تب غور کرے گا جب آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی اور محفوظ ہو جائے۔
صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اس وقت تک امریکا ایران کے خلاف سخت اقدامات کرے گا اور ضرورت پڑنے پر اسے مکمل طور پر تباہ یا پتھر کے زمانے میں واپس بھیجنے کی دھمکی دی۔
حالیہ بیان بین الاقوامی سطح پر تناؤ بڑھانے والا ہے اور خطے میں کشیدگی کے امکانات کو مزید بڑھا سکتا ہے۔









