84

پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 8ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں حیدرآباد کی ٹیم فتح کے لیے پرعزم ہے، جبکہ ملتان سلطانز نے ایونٹ کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا تھا۔ یہ ملتان سلطانز کا دوسرا اور حیدرآباد کنگزمین کا تیسرا میچ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بارش کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ منسوخ ہو گیا تھا، اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

کرکٹ شائقین کی نظریں لاہور میں جاری اس میچ پر مرکوز ہیں، جہاں دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کریں گی۔