127

ہڈیوں کی کمزوری سے بچنے کے لیے نئی عادت اپنائیں

ماہرین صحت کے مطابق ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے جہاں کیلشیم اور وٹامن ڈی سے بھرپور غذا ضروری ہے، وہیں روزمرہ کی سادہ عادات بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں، اور ان میں سیڑھیاں چڑھنا ایک مؤثر عمل قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کی طاقت کم ہوتی جاتی ہے، خاص طور پر خواتین میں Menopause کے بعد یہ عمل زیادہ تیزی سے ہوتا ہے، تاہم انسانی جسم میں ہڈیاں خود کو مسلسل بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

جب کوئی شخص سیڑھیاں چڑھتا ہے تو اس کے جسم کا وزن ہڈیوں پر دباؤ ڈالتا ہے، جس کے نتیجے میں ہڈیاں مزید مضبوط ہونے لگتی ہیں۔ اس قدرتی عمل کو Bone Remodeling کہا جاتا ہے، جو وقت کے ساتھ ہڈیوں کی ساخت کو بہتر بناتا ہے۔

ماہرین مزید بتاتے ہیں کہ ہڈیاں بھی پٹھوں کی طرح ہوتی ہیں، جتنا انہیں استعمال کیا جائے وہ اتنی ہی مضبوط بنتی ہیں، اسی لیے ہلکی جسمانی سرگرمیاں جیسے Strength Training بھی ہڈیوں اور پٹھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ روزمرہ زندگی میں سیڑھیاں چڑھنے کی عادت اپنائی جائے، کیونکہ یہ ایک آسان اور مؤثر طریقہ ہے جو طویل مدت میں ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں مدد دیتا ہے۔