153

سونم کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور  کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی خوشخبری انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

سونم کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کے گھر 29 مارچ 2026 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس پر وہ اور ان کا خاندان بے حد خوش ہیں۔

اداکارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے خاندان میں ایک نئے رکن کے شامل ہونے سے خوشیوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور ان کے دل مزید محبت سے بھر گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کا بڑا بیٹا ’وایو‘ اپنے چھوٹے بھائی کی آمد پر بہت خوش ہے۔

سونم کپور نے مزید کہا کہ وہ اس نئی زندگی کی آمد پر بے حد شکر گزار ہیں اور یہ ان کی زندگی کا ایک خوبصورت نیا باب ہے۔

واضح رہے کہ سونم کپور نے Anand Ahuja کے ساتھ مئی 2018 میں شادی کی تھی، جبکہ ان کے ہاں پہلے بیٹے ’وایو‘ کی پیدائش اگست 2022 میں ہوئی تھی۔