83

ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافہ: ڈریپ کی وضاحت

ڈریپ نے ضروری ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

ڈریپ کے ترجمان نے بتایا کہ ضروری ادویات، بشمول انسولین اور دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا اور گزشتہ چند ماہ کے دوران کسی نئے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ضروری ادویات کی فہرست میں شامل کسی بھی دوا کی قیمت فارماسیوٹیکل کمپنیاں از خود بڑھا نہیں سکتیں، جبکہ ڈریپ ادویات کی دستیابی پر کڑی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈریپ نے تمام فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو دو اہم ایڈوائزریز بھی جاری کی ہیں جن میں ہدایت کی گئی ہے کہ خام مال کے حصول کے متعدد ذرائع اختیار کیے جائیں اور مناسب ذخیرہ برقرار رکھا جائے تاکہ عالمی سپلائی چین میں ممکنہ رکاوٹوں کی صورت میں ادویات کی کمی سے بچا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق ڈریپ کی یہ وضاحت عوام میں افواہوں کو ختم کرنے اور ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اہم قدم ہے۔