116

معروف اداکارہ مایا خان کے والد انتقال کر گئے

معروف اداکارہ اور میزبان مایا خان کے والد انتقال کر گئے، جس کی خبر انہوں نے انسٹاگرام پر ایک یادگار تصویر کے ذریعے شیئر کی۔

مایا خان نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ان کے والد پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کے پوتے تھے اور اب وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کے لیے دعاؤں کی اپیل کی اور مداحوں سے بھی دعا کرنے کی درخواست کی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم نے اپنے اہل خانہ میں اہلیہ اور تین بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ اداکارہ کے جذباتی پیغام پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے تعزیت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

مایا خان نے اپنے والد کے ساتھ گزری یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے محبت اور احترام کا اظہار کیا، اور کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ ایک دن دوبارہ ملاقات ہوگی۔

یہ واقعہ شوبز اور عوامی حلقوں میں افسوس و ہمدردی کا سبب بن گیا ہے۔