90

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اہم اجلاس ملتوی

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 27 مارچ کو شیڈول کانگریس کے غیر معمولی اجلاس کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا ہے۔

فیڈریشن کی جانب سے جاری باضابطہ نوٹس کے مطابق اجلاس اسلام آباد میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مقام پر منعقد ہونا تھا، تاہم ممبران کی درخواست اور حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے پیش نظر اسے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس 27 مارچ 2026 کو صبح 10 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا، جبکہ اس حوالے سے تمام کانگریس ممبران کو بذریعہ خط آگاہ کر دیا گیا ہے۔