بھارت: بھارتی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ اداکارہ اور ماڈل ہرشل کالیا ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہرشل کالیا کام سے واپس گھر جا رہی تھیں۔ ان کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور قلابازیاں کھاتے ہوئے دور جا گری۔ مقامی افراد نے فوری طور پر گاڑی کو سیدھا کیا اور اداکارہ کو نزدیکی نجی ہسپتال منتقل کیا، تاہم شدید سر کی چوٹوں کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
پولیس حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے اور حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ہرشل کالیا نے ویب سیریز "کرائم نیکسٹ ڈور" میں کام کیا، مختلف راجستھانی گانوں میں مرکزی کردار ادا کیا اور ایک نیوز چینل پر اینکر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ حالیہ دنوں میں وہ ماڈلنگ کے شعبے میں بھی سرگرم تھیں۔









