تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے دیوراکونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانا کی ہنی مون تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی سادہ مگر یادگار تقریبات کے بعد یہ نو بیاہتا جوڑا تھائی لینڈ میں اپنا ہنی مون گزار رہا ہے، جہاں انہوں نے ہجوم اور میڈیا کی توجہ سے دور ایک پُرسکون مقام کا انتخاب کیا۔
ذرائع کے مطابق ادے پور میں نجی نوعیت کی شادی اور حیدرآباد میں استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں تھائی لینڈ روانہ ہوئے، جہاں وہ ایک نجی ولا میں قیام پذیر ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کو ایک دوسرے کے قریب کھڑے خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ پس منظر میں قدرتی مناظر اس رومانوی ماحول کو مزید دلکش بنا رہے ہیں۔
تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور محبت بھرے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، اور اسے شادی کے بعد ان کی نجی زندگی کی پہلی جھلک قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ویڈنگ پلانر پریا مگانتی نے بھی تقریب سے متعلق جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شادی دو معروف شخصیات نہیں بلکہ دو سچے انسانوں کے خوبصورت رشتے کا عکس تھی۔









