ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ صرف 11 منٹ اضافی نیند، معمولی ورزش اور سبزیوں کے استعمال سے دل کے امراض کے خطرات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔
آسٹریلیا، برازیل اور چلی کے محققین نے مطالعے میں دریافت کیا کہ کم صحت مندانہ طرزِ زندگی, جس میں چھ گھنٹے سے کم نیند اور محدود ورزش شامل ہے, میں معمولی تبدیلیاں زندگی کو بہتر بنا سکتی ہیں۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق:
روزانہ 11 منٹ اضافی نیند، 4.5 منٹ کی ورزش اور 60 گرام سبزی کے استعمال سے دل کے سنگین امراض کا خطرہ تقریباً 10٪ کم ہو سکتا ہے۔
جبکہ اگر آٹھ گھنٹے کی نیند، 40 منٹ کی ورزش اور متوازن غذا اختیار کی جائے تو خطرہ 57٪ تک کم کیا جا سکتا ہے۔
اس مطالعے میں 53 ہزار درمیانی عمر کے برطانوی افراد کی نیند اور ورزش کی عادات کا جائزہ لیا گیا، اور اسمارٹ واچ جیسی پہننے والی ٹیکنالوجی سے ڈیٹا جمع کیا گیا۔
صحت مند طرزِ زندگی کے لیے چھوٹے چھوٹے اقدامات بھی دل کی حفاظت میں بڑا فرق ڈال سکتے ہیں۔









