166

پی ایس ایل 11 کا شاندار آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی جادوی آوازوں سے شائقین کے دل جیت لیے۔ اینتھم کا تھیم "بیٹ پہ کھیلیں گے" رکھا گیا ہے۔

پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، جبکہ لاہور اور کراچی 22-22 میچز کی میزبانی کریں گے۔ لیگ کے شائقین کے لیے یہ ایک سنسنی خیز موقع ہوگا، جس میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کے چیئرمین Mohsin Naqvi نے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا تھا، جس میں پی ایس ایل 11 کی رونقیں دوبالا ہو گئیں۔