82

فون نوٹیفکیشن دماغی توجہ ہائی جیک کرتا ہے

لاہور: نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اسمارٹ فون نوٹیفکیشن کی آواز دماغ کی توجہ ہائی جیک کر دیتی ہے، جس کے باعث اسے نظر انداز کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

جرنل Computers in Human Behavior میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جب بھی کوئی میسج نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے تو یہ آواز تقریباً 7 سیکنڈ کے لیے دماغ کی توجہ ہائی جیک کر لیتی ہے۔ اس دوران انسان اپنے کام پر مکمل توجہ مرکوز نہیں کر پاتا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر یہ نوٹیفکیشن قریبی افراد کے پیغامات سے متعلق ہو تو توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات اور بڑھ جاتی ہیں۔ محققین کے مطابق یہ اثر نوٹیفکیشن کی آواز اور اس کی وجہ جاننے کی خواہش کی وجہ سے ہوتا ہے۔

اگر دن بھر 100 نوٹیفکیشنز موصول ہوں، تو مجموعی طور پر دماغی توجہ کا نقصان قابلِ توجہ ہو سکتا ہے۔ تحقیق میں یونیورسٹیوں کے 180 طلبہ کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا، اور نتائج سے معلوم ہوا کہ کم یا زیادہ نوٹیفکیشنز کی آمد دماغی توجہ پر یکساں اثر ڈالتی ہے۔