149

صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں فروری کے مہینے میں اپنے غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا، خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی شاندار پرفارمنس کی بدولت۔

صاحبزادہ فرحان نے ایونٹ کے دوران 6 اننگز میں 76.60 کی اوسط سے 383 رنز اسکور کیے، جن میں دو سنچریاں شامل تھیں۔ ان کی شاندار بیٹنگ نے انہیں ایونٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر نمایاں کر دیا۔

خاص بات یہ ہے کہ صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران 160.25 کے سٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی، اور اس کے ساتھ ہی ویرات کوہلی کا ایک اہم ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک ٹی20 ورلڈ کپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

ان کی یہ شاندار کارکردگی نہ صرف انفرادی سطح پر قابلِ تعریف ہے بلکہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک بڑا سنگ میل بھی ثابت ہوئی۔