ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے دنیا بھر کی کرکٹ لیگز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں مہنگی ترین انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بہترین لیگ کا اعزاز حاصل نہ کر سکی۔
رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ پہلی پوزیشن پر رہی، جسے 75.2 پوائنٹس دیے گئے، جبکہ جنوبی افریقہ کی ایس اے ٹی ٹوئنٹی 68 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
آئی پی ایل کو 62.6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے، جبکہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) 62.5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 48 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
گلوبل پلیئرز باڈی کے مطابق آئی پی ایل کو اگرچہ دنیا کی مہنگی ترین لیگ سمجھا جاتا ہے، تاہم بہترین لیگ بننے کے لیے اسے کھلاڑیوں کے حقوق اور ویلفیئر کے شعبے میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
رینکنگ میں دیگر لیگز میں میجر لیگ کرکٹ چھٹے، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی ساتویں، کیریبین پریمیئر لیگ آٹھویں، ابوظہبی ٹی 10 نویں اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ دسویں نمبر پر رہی۔









