3

بنگلادیش، بھارت اور ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

بنگلادیش، بھارت، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد ان ممالک میں عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے باعث عید ہفتہ کو ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ اور حیدرآباد میں بھی شوال کا چاند دکھائی نہیں دیا، جس کے بعد مقامی علمائے کرام کی جانب سے عیدالفطر ہفتہ کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم دہلی کی جامع مسجد کی جانب سے تاحال باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

ادھر ملائیشیا میں بھی چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی گئی ہے اور حکام نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی۔

اسی طرح انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جہاں حکومتی اعلان کے مطابق عیدالفطر ہفتہ کو ہوگی۔

متعدد ممالک میں ایک ہی دن عید منائے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، جبکہ دیگر ممالک کی جانب سے حتمی اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔