کراچی: پاکستان میں ایندھن کی سپلائی میں تیزی آ گئی ہے، تنزانیہ سے 2590 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر "ارورا" نامی جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 10 دنوں کے دوران یہ تیسرا ایل پی جی کارگو ہے جو پاکستان پہنچا ہے، جس سے ملک میں گیس کی دستیابی بہتر ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے ینبع بندرگاہ سے 37 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول لے کر ایک اور جہاز بھی گزشتہ روز پورٹ قاسم پہنچا، جس سے توانائی کی سپلائی چین مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق ایل پی جی اور پیٹرول کے مسلسل کارگو آنے سے نہ صرف طلب و رسد میں توازن آئے گا بلکہ قیمتوں میں استحکام بھی ممکن ہو سکے گا۔









