پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کی ٹرافی ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کرنے کے بعد پشاور پہنچ گئی، جہاں کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد نے اس کا بھرپور استقبال کیا۔
ٹرافی کو شہر کے مختلف مقامات پر نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جس نے مداحوں کی خاصی توجہ حاصل کی۔ بعد ازاں اسے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم منتقل کیا گیا، جہاں شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
انتظامیہ کے مطابق ٹرافی آج بھی پشاور میں موجود رہے گی اور کرکٹ شائقین کو اسے قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرافی کو کل لاہور روانہ کر دیا جائے گا، جہاں پی ایس ایل 11 کی اگلی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔









