ڈی آئی خان: مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ ڈی آئی خان کے قریب سی پیک روٹ پر وانڈہ یارک کے مقام پر پیش آیا، جہاں اسکواڈ کی گاڑی تیز رفتاری یا پھسلن کے باعث بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں چار افراد سوار تھے، جن میں سے دو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں اور لاشوں و زخمی کو قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔









