2

ہانیہ عامر کی ویڈیو کال وائرل، مداح سے شادی کے لیے دعا کی درخواست

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ ایک خاتون مداح کے ساتھ خوش گپیاں کرتی نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو میں خاتون مداح نے ہانیہ عامر سے ان کی اور والدین کی خیریت دریافت کی اور رمضان کے روزوں کے حوالے سے بھی سوال کیا۔ ہانیہ عامر نے بتایا کہ روزے اچھی طرح چل رہے ہیں اور کام بھی جاری ہے۔

اسی دوران مداح نے اداکارہ کے ڈرامے 'میری زندگی ہے تو' کی تعریف کی اور شادی کے بارے میں پوچھا۔ ہانیہ عامر نے جواب دیا کہ ابھی شادی نہیں ہوئی اور دعا کرنے کی درخواست کی۔ خاتون مداح نے انہیں اچھے نصیب کی دعائیں دیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ویڈیو پر بھرپور ردعمل ظاہر کیا ہے اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ہانیہ عامر کی سادہ فطرت اور مداحوں کے ساتھ تعلق کی تعریف کی جا رہی ہے۔