4

لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن، 5 خوارج ہلاک

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران پانچ خوارج ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر شروع کیا گیا۔ کارروائی میں پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور مقامی امن کمیٹی نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

حکام کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگرد اپنے ٹھکانوں سے فرار ہوگئے اور جاتے ہوئے موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور گولہ بارود چھوڑ گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو بھی مسمار کر دیا۔

پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کو گرفتار کیا جا سکے اور علاقے میں مکمل امن بحال کیا جا سکے۔