دبئی کی سڑک پر واک کرتے ہوئے اداکارہ خوشی مکھرجی کو مبینہ طور پر ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے تھپڑ مار دیا اور فرار ہو گیا۔
خوشی مکھرجی نے واقعے کے بعد اپنی پریشانی کو انسٹاگرام پر ویڈیو میں بیان کیا اور بتایا کہ سڑک پر چلنا اب جرم لگتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ بائیک سوار نے انہیں بہت زور سے مارا اور پولیس اسٹیشن جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ سڑکوں پر کیمرے نصب نہیں ہیں۔
انہوں نے پولیس کارروائی نہ ہونے پر بھی سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ بعض خواتین پولیس افسران بھی مداخلت کرنے سے گریزاں رہیں۔ خوشی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اس واقعے کے بعد وہ زندگی سے تنگ آ گئی ہیں۔
اداکارہ کے اس ویڈیو شیئر کرنے کے بعد سڑکوں پر حفاظت اور احترام کے موضوع پر وسیع بحث چھڑ گئی ہے، اور صارفین نے عوامی مقامات پر محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔









