3

ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں شرکت سے انکار کر دیا

ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 کے فیفا فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا۔ یہ عالمی ٹورنامنٹ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا، لیکن ایران نے امریکہ میں ہونے والے میچز میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

ایرانی وزیر کھیل احمد دنیا مالی نے کہا کہ “ایسی صورتحال میں ورلڈکپ میں شرکت کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ہمارے کھلاڑی اور بچوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اور موجودہ حالات میں کھیلنا محفوظ نہیں۔”

وزیر کھیل نے مزید کہا کہ امریکہ میں ہمارے سپریم لیڈر کے قتل کے بعد ورلڈکپ میں جانا ممکن نہیں۔ ایران کا یہ فیصلہ کھیل کے میدان سے باہر سیاسی وجوہات کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 تین ممالک میں منعقد ہو گا، لیکن ایران کی غیر موجودگی کے بعد گروپ مقابلوں میں نئی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

اس فیصلے کے بعد عالمی فٹبال کمیونٹی میں ایرانی ٹیم کے بائیکاٹ پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں اور میچز کے شیڈول میں ممکنہ تبدیلیوں کا امکان ہے۔