پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 27 فروری تک سرکاری ذخائر بڑھ کر 16 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 21 ارب 43 کروڑ 39 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر کے ساتھ ساتھ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر بھی شامل ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 13 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں، جس کے بعد ملک کے مجموعی ذخائر میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔









