93

امریکی کھلاڑی نے ٹینس بال پکڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

(ویب ڈیسک) امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے گینیز ورلڈ ریکارڈ شکن ڈیوڈ رش نے اپنی پیٹھ کے پیچھے سے پھینکی گئی ٹینس بال پکڑ کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

 

ریکارڈ بنانے کے لیے ڈیوڈ رش نے کرس اسٹمف کی مدد حاصل کی، جنہوں نے 199 فٹ کے فاصلے سے گیند پھینکی۔ ریکارڈ کی تصدیق کے لیے موقع پر موجود اہلکار نے فاصلے کی جانچ کی اور اسے سرکاری طور پر منظور کر لیا۔

اس سے قبل موجودہ عالمی ریکارڈ 177 فٹ کا تھا، جسے اب ڈیوڈ رش نے پیچھے سے ٹینس بال پکڑنے کی مہارت سے توڑ دیا ہے۔

ڈیوڈ رش نے کئی کوششیں کیں تاکہ درستگی کے ساتھ گیند پکڑی جا سکے، اور دسمبر 2024 میں یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا گیا تھا، جس کی تصدیق اب ادارے کی جانب سے کی گئی ہے۔

یہ کامیابی دنیا بھر کے اسپورٹس اور ریکارڈ شائقین کے لیے حیران کن لمحہ ثابت ہوئی ہے۔