143

آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہو گئیں

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ منصوره خجستہ باقرزادہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق وہ حالیہ فوجی حملوں میں زخمی ہوئی تھیں اور طویل علاج کے باوجود جان نہ بچا سکیں۔

رپورٹس کے مطابق سپریم لیڈر کے خاندان کے دیگر افراد بھی حالیہ حملوں میں متاثر ہوئے یا شہید ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب خطے میں امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد کشیدگی عروج پر ہے۔

ایران میں اس خبر کے بعد قومی سطح پر غم و غصے کی فضا پائی جاتی ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھی اس کے ممکنہ اثرات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ حکام نے مزید تفصیلات جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔