14

دوستی میں دھوکہ، افطاری کے بہانے قتل، ملزمان گرفتار

راولپنڈی: جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل سابقہ رنجش پر اپنے دوست کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے افطاری کے بہانے مقتول کو اپنے گھر بلایا اور فائرنگ کرکے قتل کیا۔

قتل کے بعد ملزمان نے موقع سے شواہد مٹا کر لاش کو کیری ڈبے میں ڈال کر ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال چکوال پہنچایا اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔ بعد ازاں ملزمان فرار ہو گئے تھے۔

جاتلی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتول کے دوست اور کیری کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ گرفتار افراد کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ گرفتار افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔