61

سونے کی قیمتوں میں پھر شدید اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 8,574 روپے بڑھ کر 47,018 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 5,278 ڈالر پر پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ دنوں کے مقابلے میں 100 ڈالر زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں طلب و رسد کے بدلتے رجحانات اور عالمی مالیاتی حالات کی وجہ سے ہوا ہے۔