نیو اورلینز کے ایک گھر کے باغ میں ملنے والا عام سا پتھر ماہرین آثارِ قدیمہ کے لیے حیران کن ثابت ہوا، کیونکہ یہ رومی دور کا قیمتی کتبہ نکلا۔
واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ماہرِ بشریات Daniela Santoro اور ان کے شوہر Aaron Lopez نے باغ کی صفائی کے دوران جھاڑیوں میں دبا ہوا پتھر دیکھا۔ پتھر پر لاطینی زبان میں کندہ عبارت تھی، جس سے شبہ ہوا کہ یہ کسی قبر سے متعلق تاریخی نوادرات میں شامل ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ نوادرات پہلے Civitavecchia National Archaeological Museum میں محفوظ تھے، لیکن دوسری عالمی جنگ کے دوران 1943-44 میں بمباری کے بعد لاپتا ہوگئے۔ بعد ازاں یہ امریکی فوجی Charles Paddock Jr. کے پاس پہنچ گیا، جس کے اہل خانہ نے اسے یادگار کے طور پر اپنے گھر میں رکھا اور عام آرائشی پتھر سمجھا۔
اب امریکی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ تاریخی نوادر واپس Italy بھیجے جائیں گے، جس کی نگرانی FBI Art Crime Team کرے گی تاکہ یہ دوبارہ اپنے اصل عجائب گھر میں محفوظ ہو سکیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت نہ صرف تاریخی اہمیت رکھتی ہے بلکہ جنگوں کے دوران کھو جانے والے ثقافتی خزانے آج بھی دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ہونے کی یاد دہانی بھی ہے۔









