آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی کے بعد یہ 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے پر آ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہو کر 5 ہزار 178 ڈالر ہو گئی ہے۔ گزشتہ 7 سیشنز میں فی تولہ سونا 26 ہزار 500 روپے تک بڑھ چکا تھا، جس کے بعد آج کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔









