90

رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے

تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے نے ادے پور کے پرتعیش ہوٹل میں نجی تقریب کے دوران تیلگو روایات کے مطابق شادی کی۔

اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریبات دونوں خاندانوں کی ثقافتی روایات کے مطابق دو مختلف انداز میں منعقد کی گئیں: صبح کی تقریب وجے دیوراکونڈا کے خاندانی رسم و رواج کے مطابق ہوئی جبکہ شام کی تقریب رشمیکا کے خاندان کی کوورگ (کوڈاوا) روایات کے مطابق انجام دی گئی۔

شادی سے قبل جوڑے کی تین روزہ پری ویڈنگ تقریبات میں خاندانوں کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا، جسے ’ویروش پریمیئر لیگ‘ کا نام دیا گیا۔ تقریب تقریباً 100 مہمانوں تک محدود رکھی گئی تھی اور اس میں قریبی عزیز، دوست اور فلم انڈسٹری کی شخصیات شریک ہوئیں۔

یہ شادی سادگی، روایت اور شاندار انتظامات کے باعث میڈیا اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔