24

ذاکر خان نے اسٹینڈ اپ کامیڈی سے وقفہ لینے کا اعلان کر دیا

بھارتی کامیڈین ذاکر خان نے ایک تقریب میں اعلان کیا کہ وہ اسٹینڈ اپ کامیڈی سے عارضی طور پر دوری اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ وقفہ صحت کے مسائل کی وجہ سے نہیں بلکہ تخلیقی کام پر توجہ دینے کے لیے لیا جا رہا ہے۔

ذاکر خان نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ کئی سالوں سے کچھ تخلیقی منصوبے موخر کیے ہوئے تھے اور اب وہ انہیں مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وقفہ کئی سالوں تک جاری رہ سکتا ہے، ممکنہ طور پر 2028، 2029 یا 2030 تک، جب تک موجودہ وعدے پورے نہ ہو جائیں۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ انٹرنیٹ پر چلنے والی افواہوں پر دھیان نہ دیں اور فیملی اور کام کی ترجیحات کی اہمیت کو سمجھیں۔ ذاکر خان نے کہا کہ ان کی صحت بہتر ہے اور اسٹینڈ اپ سے وقفہ صرف کام اور تخلیقیت کے لیے لیا جا رہا ہے۔

مداحوں کو امید دی گئی ہے کہ وہ واپس آئیں گے تو پہلے سے زیادہ تخلیقی اور پراثر پرفارمنس پیش کریں گے۔