92

افطاری میں فروٹ چاٹ کو تازہ اور خوش رنگ رکھنے کا آسان طریقہ

اسلام آباد: رمضان المبارک میں افطاری کی تیاری گھریلو خواتین کے لیے اہم مرحلہ ہوتا ہے، اور اس دوران فروٹ چاٹ کو تازہ اور خوش رنگ رکھنا اکثر ایک چیلنج بن جاتا ہے۔

فروٹ چاٹ کے لیے پھل کاٹنے کے فوراً بعد انہیں ایئر ٹائٹ ڈبے میں محفوظ کر لیا جائے۔

افطار سے کچھ دیر قبل لیموں، چاٹ مسالہ، چینی یا دیگر اجزا شامل کیے جائیں تاکہ پھل اپنی تازگی اور رنگت برقرار رکھ سکیں۔

کیلے کو پہلے سے کاٹ کر فریج میں نہ رکھا جائے کیونکہ یہ جلد سیاہ ہو جاتا ہے۔

پھل میں پہلے سے نمک، چینی یا مسالہ شامل کرنے سے وہ پانی چھوڑ دیتے ہیں اور اپنی اصلی ساخت اور رنگ کھو دیتے ہیں۔

ماہرین غذائیت کے مطابق، تمام پھل سادہ حالت میں ٹھنڈے کرکے رکھے جائیں اور افطار سے چند منٹ پہلے ہی انہیں مصالحے اور جوس کے ساتھ تیار کیا جائے۔ اس طریقے سے نہ صرف فروٹ چاٹ تازہ اور دلکش نظر آتی ہے بلکہ اس کا ذائقہ بھی بہتر رہتا ہے۔

یہ آسان احتیاط افطاری کی میز کو نہ صرف خوبصورت بناتی ہے بلکہ خاندان کے لیے صحت بخش اور خوش ذائقہ ڈش بھی فراہم کرتی ہے۔