24

بالی ووڈ اداکارہ پراوینہ دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پراوینہ دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں خون کے کینسر کے باعث وفات پا گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا انتقال 17 فروری کو ہوا۔

پراوینہ دیش پانڈے نے بالی ووڈ فلموں کے ساتھ ساتھ ہندی اور مراٹھی فلموں میں بھی کام کیا۔

وہ ٹی وی انڈسٹری میں بھی سرگرم تھیں۔

اداکارہ نے سلمان خان کے ساتھ فلم ریڈی میں کام کیا اور ایک ولن فلم کا بھی حصہ رہیں۔

بالی ووڈ کے مداحوں اور شوبز کی دنیا میں ان کی موت پر گہرا صدمہ پایا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر اداکارہ کی یاد میں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔