103

کاروباری ہفتے کا پہلا دن: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 6000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔ پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک موقع پر 6029 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 1,73,574 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جس کے دوران 3.19 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا تھا اور پی ایس ایکس 100 انڈیکس 4,525 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1,79,603 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 7,413 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور ایک ہفتے میں 4.31 ارب شیئرز کے سودے 212 ارب روپے میں طے پائے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی کمی دیکھی گئی اور یہ 523 ارب روپے کم ہو کر 20,359 ارب روپے رہ گئی۔