35

لاہور میں دو بہنیں درندگی کا شکار، تین ملزمان گرفتار

جنوبی چھاونی کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ دو سگی بہنوں کو مبینہ طور پر رشتے کا جھانسہ دے کر گھر سے باہر بلایا گیا، جہاں انہیں نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کے بیان پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے نہ صرف سنگین جرم کا ارتکاب کیا بلکہ واقعے کی ویڈیو بنا کر خاموش رہنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

واقعہ سامنے آنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مکمل تفتیش جاری ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔