78

پاکستانی ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ امریکی کمپنی کو فروخت

پاکستانی ٹیکنالوجی شعبہ میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکی ٹیک فرم نے پاکستانی AI اسٹارٹ اپ "ورچوئنز" کو لاکھوں ڈالر مالیت کے معاہدے کے تحت خرید لیا۔ یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کے ابھرتے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی ٹیلنٹ کی پذیرائی کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

ورچوئنز AI کے بانی راحیل احمد کے مطابق یہ خریداری واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی AI ٹیلنٹ عالمی معیار کی ٹیکنالوجی تخلیق کر کے دنیا کی بڑی ٹیک کمپنیوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ بین الاقوامی کمپنیوں کی بڑھتی دلچسپی پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل اور تکنیکی استعداد پر مضبوط اعتماد کی عکاس ہے۔

پاکستان میں ایس آئی ایف سی کے جامع اصلاحاتی اقدامات کی بدولت ٹیکنالوجی شعبہ عالمی جدت، سرمایہ کاری اور شراکت داری میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے، اور اس معاہدے سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس اب دنیا بھر کے ٹیکنالوجی مارکیٹ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ معاہدہ پاکستان کے AI اور ٹیکنالوجی شعبے کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہو رہا ہے، اور نوجوان ٹیکنالوجی ماہرین کے لیے عالمی سطح پر موقعوں کے دروازے کھول رہا ہے۔