145

پرتگال میں بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر سخت قوانین نافذ

پرتگال کی پارلیمنٹ نے پہلی بار ایک اہم بل منظور کیا ہے جس کے تحت بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر سخت قواعد طے کر دیے گئے ہیں۔

 

بل کے مطابق 13 سے 16 سال کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی صرف والدین کی واضح اجازت کے بعد ممکن ہوگی۔ اس سے قبل 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا، ویڈیو و تصویر شیئرنگ اور آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز تک رسائی پہلے ہی ممنوع تھی، اور اب اس پر عمل مزید سخت کیا جائے گا۔

والدین اجازت دینے کے لیے پرتگال کے سرکاری نظام ڈیجیٹل موبائل کیی (DMK) کا استعمال کریں گے، جبکہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو بھی عمر کی تصدیق کے موثر نظام قائم کرنا ہوں گے، بصورت دیگر جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔

پارلیمنٹ میں اس بل کو 148 کے مقابلے میں 69 ووٹس سے منظور کیا گیا، جبکہ 13 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ بل میں اب بھی ترامیم کی جا سکتی ہیں جب تک اسے حتمی شکل نہیں دی جاتی۔