103

ہر عمر میں دماغ کو تیز رکھنا کیا واقعی آسان ہے؟

ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ عمر بڑھنے کے باوجود دماغ کو تیز اور فعال رکھنے کے لیے مطالعہ، لکھنا یا نئی زبان سیکھنا انتہائی مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

امریکہ کے رش یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق کے مطابق یہ سرگرمیاں دماغی تنزلی (ڈیمینشیا) کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کر دیتی ہیں۔

تحقیق کے اہم نکات:

ڈیمینشیا ایک ایسی بیماری ہے جس کا کوئی علاج ابھی تک موجود نہیں۔

2050 تک دنیا بھر میں ڈیمینشیا کے مریضوں کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

تحقیق میں 1939 افراد کو شامل کیا گیا جن کی اوسط عمر 80 سال تھی۔

یہ افراد تحقیق کے آغاز میں ڈیمینشیا سے متاثر نہیں تھے۔

8 سال تک ان افراد کی صحت اور دماغی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں کیا دریافت ہوا؟

تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ جو افراد اپنی زندگی میں مطالعہ، لکھائی یا نئی زبان سیکھنے جیسی سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتے تھے، ان میں:

ڈیمینشیا کا خطرہ 38 فیصد کم

معمولی دماغی تنزلی کا خطرہ 36 فیصد کم

محققین کا مؤقف:

محققین کا کہنا ہے کہ ہر عمر میں دماغ کو متحرک رکھنے والی سرگرمیاں اپنانے سے دماغی تنزلی سے بچاؤ ممکن ہے۔ یہ نتائج جرنل نیورولوجی میں شائع ہوئے ہیں۔