102

افغانستان اور جنوبی افریقا کا سنسنی خیز مقابلہ، سپر اوور بھی برابر

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک اہم میچ میں افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں نتیجہ سپر اوور تک جا پہنچا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلا سپر اوور بھی برابر رہا۔

میچ کے مقررہ اوورز میں دونوں ٹیموں نے یکساں اسکور کیا جس کے بعد فاتح کے تعین کے لیے سپر اوور کروایا گیا۔ تاہم سپر اوور میں بھی مقابلہ ٹائی ہو گیا جس پر شائقین حیران رہ گئے۔

قوانین کے مطابق اب دونوں ٹیموں کے درمیان ایک اور سپر اوور کھیلا جائے گا تاکہ میچ کا فیصلہ ہو سکے۔ میدان میں سنسنی عروج پر ہے اور دونوں ٹیمیں فتح کے لیے پرعزم دکھائی دے رہی ہیں۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے مقابلے عالمی ایونٹس میں کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ تماشائیوں کو ایک یادگار اور اعصاب شکن میچ دیکھنے کا موقع ملا ہے۔