واٹس ایپ ایک نیا کلوز فرینڈز فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹس صرف منتخب دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین ایک مخصوص فہرست بنا سکیں گے، اور صرف اس فہرست میں شامل افراد ہی ان کا نجی اسٹیٹس دیکھ سکیں گے۔ اس سہولت کا مقصد صارفین کو مزید پرائیویسی اور کنٹرول فراہم کرنا ہے۔
چند صارفین اپنی ذاتی اسٹیٹس تمام کانٹیکٹس کے ساتھ شیئر کرنے سے گریز کرتے ہیں، ایسے میں یہ فیچر انہیں محفوظ اور محدود شیئرنگ کی سہولت دے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور آئندہ اپ ڈیٹس میں مرحلہ وار صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کے اجرا کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی باقی ہے۔








