74

پاکستان میں سیکیورٹی خدشات، امریکا کی نئی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ واقعے کے بعد پاکستان سے متعلق نیا سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جس میں شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکیورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات سے گریز کیا جائے اور ذاتی سیکیورٹی انتظامات کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مقامی میڈیا کے ذریعے حالات سے باخبر رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔

دھماکے سے متعلق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ واقعے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم شدت پسند تنظیم سے تعلق رکھتا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا جبکہ حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسے واقعات خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اثر انداز ہوتے ہیں اور شہریوں کو ہر صورت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔